کراچی میں فوجی افسران اور جوانوں کو ستارۂ امتیاز ملٹری، تمغۂ امتیاز ملٹری اور تمغۂ بسالت کے اعزازات سے نوازا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی کور میں رینکس اور اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہلِ خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے شہداء کے اہلِ خانہ سے بات چیت بھی کی۔انہوں نے شہداء کو قربانیوں پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق تقریب میں 9 شہید فوجیوں کے لواحقین نے تمغۂ بسالت وصول کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 14 افسران کو ستارۂ امتیاز ملٹری اور 19 افسران کو تمغۂ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔
کراچی: فوجی افسران و جوانوں کو ملٹری اعزازات سے نوازا گیا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments