لاہور (پی این پی) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)سیزن 9 کے کمنٹیٹرز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نویں ایڈیشن کا پہلا میچ 17 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ پی ایس ایل سیزن 9 کے لیے کمنٹیٹر کے طور پر واپس آئے۔ رمیز نے قومی کرکٹ بورڈ کا سربراہ مقرر ہونے سے قبل پی ایس ایل کے پچھلے ایڈیشنز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔رمیز راجہ ایک ایسے پیشے میں واپسی کرتا ہے جہاں اس نے بہت سے یادگار لمحات دیے ہیں۔اس کے علاوہ کمنٹری پینل میں وقار یونس، عامر سہیل، ثنا میر، بازید خان، عروج ممتاز، مرینہ اقبال، مقامی کمنٹری پینل سے طارق سعید شامل ہیں۔ غیر ملکی مبصرین میں ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان مائیکل کلارک، ایان بشپ، ڈینی موریسن، سائمن ڈول، پومی ایمبانگوا، مارک بچر وغیرہ شامل ہیں۔ سکندر بخت، ڈومینک کارک، علی یونس اور مائیک ہیس مین بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔ زینب عباس اور ایرن ہالینڈ پی ایس ایل سیزن 9 کے پریزنٹرز کے طور پر کام کریں گی۔
پی ایس ایل9؛ کمنٹری پینل کا اعلان، مائیکل کلارک پہلی بار کمنٹری کریں گے



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments