حکومت نے پیٹرول 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 88 پیسے سستا کردیا ہے جس کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے منظوری دیدی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 273روپے 10پیسے اور ڈیزل کی 274روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ، لائٹ ڈیزل 7روپے 54پیسے ، مٹی کا تیل 9روپے 86پیسے سستا ہوگیا ہے ، اب لائٹ ڈیزل 161روپے17پیسے ، مٹی کا تیل 173روپے 48پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا۔ عالمی منڈی میں تیل کی گرتی قیمتوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے نرخ کم کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں15روپے 39پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 273 روپے 10پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 274روپے 8پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے54 پیسےفی لیٹرکمی کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 161روپے 17پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9روپے 86پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 173روپے 48پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگیا ہے۔ قیمتوں میں کمی عالمی منڈی میں تیل کی گرتی قیمتوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے کی گئی ہے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / پیٹرول 15.39، ڈیزل 7.88 روپے سستا، وزیراعظم شہباز شریف نے منظوری دیدی
پیٹرول 15.39، ڈیزل 7.88 روپے سستا، وزیراعظم شہباز شریف نے منظوری دیدی
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments