اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یونیسکو کے ہیڈ کوارٹر پیرس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد اور لوک ہارڈی ایکسپلورر کے تعاون سے تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیئرز پگھلنے جیسے مسائل پر گفتگو کی گئی۔ تقریب کی میزبانی سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد اور لوک ہارڈی ایکسپلورر، ماہر ماحولیات، فلم ساز اور کاروباری شخصیت نے کی۔ اس موقع پر دستاویزی فلم کی پریمیئر اسکریننگ کے بعد فیلڈ میں سرفہرست ناموں کے ساتھ پینل ڈسکشن کیا گیا۔ پینل میں شامل موسمیاتی سائسندان ویلیری میسن ڈیلموٹ، برفانی چٹانوں کے ماہرین و سائنسدان پیٹرک ویگنان اور فینی برون، تاجر، ایڈوانچرر اور ماہر ماحولیات لوک ہارڈی اور صحافی و یورپین انسٹیٹوٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرانکوئس کیرل نے موسمیاتی تبدیلیوں، ماحولیات اور انکے برفانی گلیشئرز پر پڑنے والے اثرات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ تقریب میں سفارت کاروں، محققین، ماہرین تعلیم، تھنک ٹینکس، ماحولیاتی ماہرین اور میڈیا و عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور دستاویزی فلم دیکھی اور ماہرین کے ساتھ بحث میں حصہ لیا اور بلند و بالا پہاڑوں اور 7000 سے زائد گلیشیئرز کے تحفظ پر تجاویز پیش کیں۔ تقریب کا مقصد عالمی موسمیاتی بحران، آبادی اور ماحولیاتی نظام پر اس کے اثرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات تجویز کرنا تھا۔
Home / Breaking News, News, World / پیرس: یونیسکو میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلیشیئرز پگھلنے جیسے مسائل پر تقریب
پیرس: یونیسکو میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلیشیئرز پگھلنے جیسے مسائل پر تقریب

Related Articles



Weekly E Paper

Article
Dr. Asma Al Aufi, PhD: A Model for Future Female Entrepreneurs
Posted in: Article, News(By Naeem Ul Hassan) Despite obstacles, numerous female entrepreneurs have achieved tremendous career success and are considered role models for young female entrepreneurs. Dr. Asma Al Aufi, a multi-award-winning Omani logistics industry entrepreneur, is one of these exemplars. Dr. Asma was just named one of the Global 200 Women Power Leaders for 2025. Given that […]
Read Moresports
دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں کوئنٹن ڈی کوک کی سنچری کی بدولت پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔ فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 270 رنز […]
Read More


















Post your comments