پاکستان میں پہلی بار ایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اور لبلبہ ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔اسپلٹ لیور ٹرانسپلانٹ اور لبلبے کی پیوند کاری پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور میں کی گئی۔پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور کے ڈین ڈاکٹر فیصل سعود ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی کے برین ڈیڈ مریض کے اعضاء سے 7 افراد کی جان بچائی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 32 سال کے عزیر بن یاسین کا جگر ایک بچے اور جوان شخص میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا، جبکہ عزیر کا عطیہ کردہ لبلبہ ٹائپ ون ڈائبٹیز کے مریض میں ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا۔ڈاکٹر فیصل سعود ڈار نے بتایا کہ عزیر بن یاسین کےاعضاء بشمول جگر، لبلبہ، گردے اور آنکھیں اتوار کی رات نکالے گئے، عطیہ کردہ آنکھیں اور گردے راولپنڈی کے 4 مریضوں میں ٹرانسپلانٹ کیے گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک شخص کے عطیہ کردہ اعضاء سے 7 سے 10 لوگوں کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں لوگ اعضاء کے عطیات نہ ملنے سے جاں بحق ہو جاتے ہیں۔
پہلی بار 1 جگر کی 2 مریضوں میں پیوندکاری اور لبلبہ ٹرانسپلانٹ

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments