پشاور میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ جے این ون سامنے آگیا۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے 2 ملازمین جے این ون وائرس سے متاثر ہوگئے۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو مراسلہ ارسال کردیا۔ اس مراسلے میں بتایا گیا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے 2 ملازمین جے این ون وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے اقدامات کیے جائیں۔ رواں سال صوبے میں کورونا سے متاثرہ 9 مریض سامنے آئے۔ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کا کہنا ہے کہ جے این ون ویرینٹ کا پھیلاؤ 83 فیصد ہے، کورونا کے جے این ون ویرینٹ سے شرح اموات کم ہے۔ وائرس سے متعلق پبلک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔
پشاور میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ جے این ون سامنے آگیا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Read Moresports
زمبابوے کیخلاف تیسرا ٹی20: قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں
Posted in: News, Sportsزمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کےلیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ صائم ایوب، عرفان خان، حارث رؤف اور ابرار احمد کو آرام دیا گیا ہے، یہ چاروں کھلاڑی آخری ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے۔ کپتان سلمان علی آغا، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب […]
Read More-
-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports
Post your comments