پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی پر چین کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کی گئی ہے۔کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے ’جیو نیوز‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان اور ایران خطے اور مسلم دینا کے اہم ممالک ہیں، امید ہے کہ پاک ایران اختلافات بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں۔یانگ یوڈونگ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ پاک ایران تعلقات پُرامن طریقوں سے حل کیے جا سکتے ہیں، ہم دونوں ملکوں سے کہتے ہیں کہ وہ اختلافات پر تحمل کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور عالمی اقدار کے مطابق آگے بڑھائیں۔چین کے قونصل جنرل کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین اپنے اچھے دوست پاکستان اور اچھے دوست ایران سے کہتا ہے ہم دونوں ممالک کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ پیر کے روز ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔ایرانی سرکاری ٹی وی نور نیوز کی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔
پاک ایران کشیدگی، چین کی ثالثی کی پیشکش
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Read Moresports
روہان مصطفی سمیت8 نوجوان پاکستانی کھلاڑی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے لئے منتخب
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ سیزن 3 میں متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب دبئی میں منعقد ہوا۔رواں سال ٹورنامنٹ میں شریک 6 ٹیموں نے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب جس میں 9 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شاہد اقبال بھٹہ اور ابرار احمد کو چنا ہے […]
Read More
Post your comments