غزہ فلسطین میں فلسطینیوں کی قابل فہم نسل کشی کے خدشے کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کی قیادت میں او آئی سی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کل جمعہ کو اسرائیل کےلیے اسلحے کی فراہمی پر پابندی کی قرار داد پر غور کرے گی ۔ اگر قرار داد کا مسودہ اختیار کرلیا گیا تو انسانی حقوق کےلیے اقوام متحدہ کے اس اعلیٰ تر ین ادارے میں پہلی بار غزہ کی جنگ پر کوئی واضح موقف اختیار کیا جائے گا۔ قرار داد کے متن میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہلاکت خیز اور تباہ کن ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کی گئی ہے ۔ اور زور دیا گیا ہے کہ اسرائیل نسل کشی کو روکنے کےلیے اپنی قانونی ذمہ داری پوری کرے۔8صفحات پر مشتمل قرار داد میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں سے اپنا قبضہ اور غزہ کی نا کہ بندی ختم کرے۔ دنیا کے ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر فوجی آلات و سامان فروخت نہ کریں ۔ کیو نکہ غزہ میں سمجھ میں آنے والی نسل کشی کا خطرہ ہے ۔ قرار داد میں جنگ کی وجہ سے بھو ک اور افلاس کی بھی مذمت کی گئی ہے ۔ مسودہ میں فوری جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔قرار داد کا مسودہ او آئی سی کے البانیہ کو چھوڑ کر56میں سے55ممالک کی جانب سے پاکستان نے پیش کیا ہے ۔
پاکستان کی قیادت میں او آئی سی کی اسرائیل کے خلاف قرارداد
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments