پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا نیشنل فائنانس کمیشن (این ایف سی) فارمولے میں تبدیلی کا مطالبہ مستر کردیا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کردیا گیا ہے، این ایف سی پر خلاف آئین کوئی تجویز منظور نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے حصے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا تھا، وفاق کے محصولات بہتر بنانے کےلیے متبادل ذرائع تلاش کیے جائیں گے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایف سی پر ترامیم کا مطالبہ آئی ایم ایف پہلے بھی کرتا رہا ہے، این ایف سی کے تحت صوبوں کا حصہ کم نہیں ہو سکتا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ این ایف سی کے اخراجات میں وفاق اور صوبے مل کر نئی حکمت عملی بنا سکتے ہیں، وفاق اور صوبوں میں بجلی نقصانات مشترکہ طور پر برداشت کرنے کی حکمت عملی بنائی جا سکتی ہے۔سیکیورٹی سے متعلق اخراجات پر بھی مشترکہ حکمت عملی بنائی جا سکتی ہے، جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اخراجات پر بھی مشترکہ حکمت عملی بنائی جا سکتی ہے۔
Home / News, Pakistan / پاکستان نے آئی ایم ایف کا این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کا مطالبہ مستر کردیا
پاکستان نے آئی ایم ایف کا این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کا مطالبہ مستر کردیا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments