class="post-template-default single single-post postid-3796 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج آئندہ ماہ ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کےلیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔امریکا اور کیریبین میں یکم جون سے 29 جون تک ہونے والے اس عالمی ایونٹ میں بابر اعظم پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان جبکہ ٹیم میں کوئی ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter