class="post-template-default single single-post postid-2717 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ٹوبہ ٹیک سنگھ: زہر خورانی سے 4 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہرخوارنی سے 4 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا ہے۔ متوفی بچوں کی والدہ نے شوہر پر چائے میں زہر ملانے کا شبہ ظاہر کردیا ہے۔اسپتال میں زیر علاج خاتون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب باہر سے واپس آکر پہلے سے بنی ہوئی چائے پی تو پھر حالت خراب ہوئی۔دوسری طرف تھانہ صدر پولیس نے بچوں کے والد اصغر علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ متاثرہ بچوں کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا۔اس سے قبل اطلاع آئی تھی کہ شوہر سے جھگڑے پرخاتون نے مبینہ طور پر 5 بچوں کو زہر دے کر خود بھی زہر پی لیا تھا۔زہر خوارنی کے باعث اسپتال پہنچنے والے 4 بچے دم توڑ گئے جبکہ خاتون اور ایک بیٹی کی خالت تشویشناک ہے۔پولیس حکا م کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کا بیٹی کی شادی کے معاملے پر شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، خاتون فوری رخصتی چاہتی تھی۔ خاتون کا شوہر وسائل نہ ہونے کی وجہ سے بیٹی کی فوری رخصتی سے منع کر رہا تھا۔پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں میں ایک بیٹا اور 3 بیٹیاں شامل ہیں، زہر خورانی کا شکار خاتون اور بیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter