وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان بجلی لوڈشیڈنگ کا تنازع مزید شدت اختیار کرگیا‘وزیراعلیٰ گنڈاپورکی نیشنل گرڈ کو بجلی بندکرنے کی پھردھمکی ‘ڈی آئی خان میں ہجوم کے ہمراہ گرڈاسٹیشن میں داخل ہوکر بجلی بحال کردی اور کہا کہ 12 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی‘ انہوں نے شہبازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلے صوبے کا پیسہ چاہیے ورنہ میں آئی ایم ایف کو بتادوں گا کہ حکومت ہمارے نام پر پیسے لیکر اپنی جیبیں بھرتی ہے ‘مجبور نہ کریں کہ آپ کی حکومت کو دھکا دے کر نکالیں‘پھر لانے والے بھی آپ کو نہیں بچا سکیں گے‘ دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ گنڈاپور میں رابطہ ہوا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے اپنے تحفظات سے وزیرداخلہ محسن نقوی کو آگاہ کیا ۔ دونوں رہنماؤں نےکے پی میں12 گھنٹے لوڈشیڈنگ پر اگلے2 روز میں مشاورت اور مذاکرات پر اتفاق کیا ۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ افہام و تفہیم سے باہمی غلط فہمیاں دور کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ نے وزیرداخلہ کو گرڈ اسٹیشنز کی حفاظت اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھاکہ پوری کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو اور تمام وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ قبل ازیں ایم پی اے فضل الہی نے ایک بار پھر پیسکو گرڈ میں گھس کرزبردستی 4 فیڈز چالو کرائے ‘ فضل الٰہی نے اس سے پہلے بھی پشاور کے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکرزبردستی اپنے علاقے کی بجلی بحال کر دی تھی۔ پولیس نے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن سے زبردستی بجلی بحال کرانے کی ایف آئی آر تو درج کرلی تاہم مقدمے میں ایم پی اے فضل الٰہی کو نامزد نہیں کیا گیا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان بجلی لوڈشیڈنگ کا تنازع مزید شدت اختیار کرگیا
وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان بجلی لوڈشیڈنگ کا تنازع مزید شدت اختیار کرگیا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 10-10-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 10-10-2024
Read MoreArticle
جنت کے حوروں کی خوبصورتی بتانے والے علماء متوجہ ہوں۔محمد نعیم طلعت
Posted in: Article, Newsکھیرا اور پیاز کاٹنے کا شرعی طریقہ بتانے والے اور جنت کے حوروں کی خوبصورتی بتانے والے علماء متوجہ ہوں۔ کمال اتاترک نے اپنے سپاہیوں کو حکم دیا کہ ملک کے بڑے ملاؤں کو میرے پاس لے آئیں، جب ملاں آئے تو اس نے ان سے کہا: کسان حکومت کے لیے گندم، چاول وغیرہ اگاتے […]
Read More-
حضرت محمدﷺ بنفسِ قرآن
Posted in: Article, News -
-
کبھی بھی اپنا موازنہ دوسروں کے ساتھ نہ کریں
Posted in: Article, News -
sports
انگلینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ: پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا
Posted in: News, Sportsپاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔ دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں 3 اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ کامران غلام ڈیبیو کریں گے۔صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل اور محمد رضوان ٹیم میں شامل ہیں۔ان کے علاوہ سلمان علی آغا، […]
Read More
Post your comments