برمنگھم :آسٹریلین چیمپیئنز ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز کا ٹائٹل جیتنے کے لئے ایک دلچسپ سفر کے لئے پرجوش ہیں ۔ بریٹ لی، ایرون فنچ، شان مارش اور دیگر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ایک اور تاریخی فتح اپنے نام کرنے کو تیار ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کی بہترین ٹیم کے طور پر تسلیم کی جانے والی آسٹریلیا چیمپیئنز کا اسکواڈ بریڈ ہیڈن، بین کٹنگ، ٹم پین، نیتھن کولٹرنیل، پیٹر سڈل، ڈین کرسچن، ڈرک نینس، بین ڈنک، کیلم فرگوسن، بین لافلن، زیویئر ڈوہرٹی اور جان ہیسٹنگز پر مشتمل ہے جنہوں نے ورلڈ کپ اور متعدد ٹی 20 لیگز میں حصہ لیا ہے۔کھیلتے ہوئے لیجنڈ کرکٹر بریٹ لی نے ٹورنامنٹ کا حصہ بننے پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایجبسٹن اور این سی سی سی اسٹیڈیم جیسے بڑے کرکٹ مقامات پر کھیلنا بہت معنی رکھتا ہے۔ توقع کی جارہی کہ ٹیم آسٹریلیا چیمپئن ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی 20 فارمیٹ میں یادگار ریکارڈ قائم کرے گی۔ میچ برمنگھم کے تاریخی ایجبسٹن گراؤنڈ اور نارتھمپٹن شائر کرکٹ کنٹری کلب کے این سی سی سی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی منظورشدہ ڈبلیو سی ایل بالی ووڈ سٹار اجے دیوگن اوردبئی کی معروف میوزک اور فلم میڈیا کمپنی زاباوا انٹرٹینمنٹ کی مشترکہ ملکیت ہے ۔
ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز کے لئے آسٹریلیا چیمپئن کا اسکواڈ تشکیل
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments