حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے دوبارہ پارٹی کی صدارت سنبھالنے کی درخواست کردی۔لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ن لیگ پنجاب کے اجلاس کی تجاویز نواز شریف کو چین سے واپسی پر پیش کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی خامیوں اور کوتاہیوں پر قابو پائیں گے، پارٹی کا بیانیہ اب بھی وہی رہے گا، جس کی منظوری میاں نواز شریف دیں گے۔ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ 2017ء میں ایک جبر ہوا تھا، میاں نواز شریف کو پارٹی سے الگ کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی گئی ہے، پارٹی قائد عدالتوں سے سرخرو ہوئے ہیں۔رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ شہبازشریف ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی جبکہ مریم نواز پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے شہباز شریف اور مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، ن لیگ ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے، اظہار رائے پر کوئی قدغن نہیں ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ پارٹی اپنی وفاق اور پنجاب حکومت کیساتھ بھرپور انداز میں کھڑی ہے، میاں نواز شریف دوبارہ پارٹی کی قیادت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام عہدیداروں نے سیاسی صورتحال پر موثر تجاویز دی ہیں، نواز شریف دن رات ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ن لیگ کو جب جب موقع ملا، ملک کو ترقی دی، عوام کو سہولتیں دی ہیں، عوام کی زندگی کو آسان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اظہار رائے ہر سیاسی کارکن کا حق ہے، ہم ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرتے ہیں، نواز شریف جو بیانیہ دیں گے وہی بیانیہ رہے گا، چاہے وہ مزاحمت کا ہو یا مفاہمت کا ہو۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن آگے بڑھے گی، ہم نے قائد کا عہدہ تخلیق کیا تھا لیکن پارٹی میں آپریشنل عہدہ صدر کا ہی ہے۔
ن لیگ کی نواز شریف سے پارٹی صدارت سنبھالنے کی درخواست

Related Articles
-
-
’سکندر‘ کا حذف منظر سامنے آگیا، کاجل اگروال کا جذباتی سین دیکھ کر مداح چونک گئے
-
پاکستان کو 9 ماہ میں ملنے والے بیرونی قرض کی تفصیل سامنے آگئی
-
یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے ملاقات
-
کیتھولک میسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں چل بسے

Weekly E Paper

Article
متنازع وقف بل کی منظوری’پلاسی‘ اور ’بکسر‘ کی شکست کے . ندیم عبدالقدیر
Posted in: Article, Newsندیم عبدالقدیر قوموں کا برباد ہوجانا، شہروں کا لُٹ جانا،سب کچھ تباہ ہوجانا شاید اسے ہی کہتےہیں ۔ متنازع وقف ترمیمی قانون ۲۰۲۵ء ایک ایسی تباہی اور بربادی کی شروعات ہے جس کا شاید ہندوستانی مسلمانوں کو ٹھیک ٹھیک اندازہ نہیں ہے ۔ یہ قانون ہندوستانی مسلمانوں کی تاریخ میں وہی حیثیت رکھتا ہے جوپلاسی […]
Read More-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News -
-
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article
sports
اپنی ذاتی کارکردگی سے کافی مطمئن ہوں: حسن علی
Posted in: News, Sportsکراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ اپنی ذاتی کارکردگی سے کافی مطمئن ہوں، این سی اے میں کافی محنت کی تھی۔ جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو میری بولنگ میں کمی تھی اس کو درست کیا، فٹنس، ڈائٹ اور انجری پر کام کیا، انجری […]
Read More
Post your comments