میکسیکو میں کلاڈیا شین بام پارڈو کے پہلی مرتبہ خاتون صدر منتخب ہونے کے کچھ ہی گھنٹے بعد خاتون میئر کو قتل کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کلاڈیا شین بام پارڈو کے پہلی خاتون صدر منتخب ہونے کے اعلان کے کچھ دیر بعد ایک کوٹیجا قصبے کی خاتون میئر کو مسلح افراد نے قتل کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقتول خاتون میئر یولینڈا سانچیز ستمبر 2021ء سے کوٹیجا قصبے کی میئر تھیں۔ وہ اس عہدے کے لیے منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔مقامی میڈیا کے مطابق خاتون میئر کو 19 گولیاں ماری گئیں، حملے کے فوراً بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں، اس حملے میں ان کا سیکیورٹی گارڈ بھی ہلاک ہوا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون میئر پر اس حملے سے متعلق کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مسلح افراد کا تعلق کسی منظم جرائم پیشہ گروہ سے تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یولینڈا سانچیز کو ستمبر 2021ء میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے قتل کی دھمکیاں ملنے کی اطلاعات تھیں، انہیں 2023ء میں تین دن تک مسلح افراد نے یرغمال بھی بنایا تھا۔
Home / Breaking News, News, World / میکسیکو میں خاتون صدر منتخب ہونے کے کچھ ہی دیر بعد خاتون میئر قتل
میکسیکو میں خاتون صدر منتخب ہونے کے کچھ ہی دیر بعد خاتون میئر قتل
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments