عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان میں مہنگائی اور معاشی دباؤ میں کمی کی توقع کے پیش نظرپاکستان کی ریٹنگ منفی سے مستحکم کردی. موڈیز کے مطابق رواں سال پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 2فیصد تک ہوسکتی ہے جبکہافراط زر کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے 29فیصد سے کم ہوکر 23فیصد رہےگی۔ تفصیلات کے مطابق موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ شعبے کی ریٹنگ مستحکم کردی ہے۔ موڈیز کے مطابق رواں سال پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 2فیصد تک ہوسکتی ہے جبکہ افراط زر کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے 29فیصد سے کم ہوکر 23فیصد رہےگی۔ معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے کے مطابق بینکنگ شعبے کا منافع آئندہ سال شرح سود اور بلند ٹیکسز کی وجہ سے کم ہوسکتا ہے۔ پاکستان نے مشکل وقت میں بینکوں کی مدد کی جس سے ڈیپازٹرز کا نقصان نہیں ہوا۔موڈیز کے مطابق بینکوں کے منافع سے بہتر فنڈنگ، لیکویڈیٹی، معاشی چیلنجز اور سیاسی بحران سے نمٹنے میں مدد ملی۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی بینکنگ نظام پر معاشی اور مالیاتی دباؤ کم ہورہا ہے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / مہنگائی اور معاشی دباؤ میں کمی، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ منفی سے مستحکم کردی
مہنگائی اور معاشی دباؤ میں کمی، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ منفی سے مستحکم کردی
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments