ملت ایکسپریس میں پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی مریم کی موت پر ریلوے کے موقف اور واقعات کی ترتیب سے نئے تضادات سامنے آگئے۔پولیس حکام کےمطابق جس پولیس اہلکار نے مریم کو تشدد کا نشانہ بنایا وہ حیدرآباد اسٹیشن پر ہی اتر گیا تھا، جس کا ریکارڈ روزنامچے میں درج ہے۔دوسری طرف ساتھ سفر کرنے والے بھتیجے کا کہنا ہے کہ مریم پر تشدد حیدرآباد اسٹیشن گزرنے کےبعد اگلی صبح بہاولپور اسٹیشن سے ذرا پہلے کیا گیا۔پراسرار طور پر ہلاک ہونے والی مریم کے لواحقین کو مقدمے کے اندراج میں بھی پریشانی کا سامنا ہے۔فیصل آباد پولیس نے یہ کہہ کر مقدمہ درج کرنے سے معذرت کر لی کہ لاش بہاولپور سے ملی ہے۔مرحومہ کے بھائی نے اندراج مقدمہ کےلیے بہاولپور پولیس کو درخواست دے دی، جس میں کہا گیا ہے کہ کانسٹیبل میر حسن اور 2 نامعلوم ملزمان نے مریم سے چھیڑ چھاڑ کی، تشدد کا نشانہ بنایا اور چلتی ٹرین سے دھکا دے دیا۔مرحومہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں میڈیکو لیگل افسر کے اضافی تبصرے نے بھی معاملہ مشکوک بنا دیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں صرف موت کی وجہ بتانے کے بجائے، ایک قدم آگے بڑھ کرموت کو حادثہ بھی قراردے دیا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / مریم کی موت پر ریلوے موقف اور واقعات کی ترتیب میں نئے تضادات سامنے آگئے
مریم کی موت پر ریلوے موقف اور واقعات کی ترتیب میں نئے تضادات سامنے آگئے
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Read Moresports
زمبابوے کیخلاف تیسرا ٹی20: قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں
Posted in: News, Sportsزمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کےلیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ صائم ایوب، عرفان خان، حارث رؤف اور ابرار احمد کو آرام دیا گیا ہے، یہ چاروں کھلاڑی آخری ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے۔ کپتان سلمان علی آغا، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب […]
Read More-
-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports
Post your comments