class="post-template-default single single-post postid-1742 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے۔سید مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوئے ہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کے مطابق 148 ارکان اسمبلی نے انتخاب میں حصہ لیا۔سید مراد علی شاہ کو 112 ووٹ ملے جبکہ اُن کے مقابل ایم کیو ایم کے علی خورشیدی کو 36 ارکان نے ووٹ دیا۔وہ سندھ کے 25ویں وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوئے ہیں، اس منصب پر اُن کے والد عبداللّٰہ شاہ بھی فائز رہ چکے ہیں۔11 اگست 1962 کو کراچی میں پیدا ہونے والے مراد علی شاہ نے 1985 میں این ای ڈی سے سول انجینئرنگ کی ڈگری لی اور 1987ء میں امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے سول، اسٹرکچرل انجینئرنگ میں ماسٹر کیا۔مراد علی شاہ نے سیاست کا باضابطہ آغاز 2002ء میں کیا۔ وہ اسی برس سندھ اسمبلی کے رکن بنے، انہیں پارلیمانی پارٹی کا ڈپٹی لیڈر بنایا گیا۔وہ 2028ء سے 2016ء تک صوبائی وزیر رہے جبکہ جولائی 2016ء میں مراد علی شاہ پہلی بار وزیراعلیٰ سندھ بنے، دوسری بار 2018ء میں اس منصب کی ذمے داری سنبھالی۔نو منتخب وزیراعلیٰ سندھ 2008ء، 2013، 2018ء اور 2024ء کے عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter