class="post-template-default single single-post postid-3769 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی یقین دہانی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کرلیا۔اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے سرمایہ کاری کا وعدہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کیا۔وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے ساتھ آئی ٹی، قابل تجدید توانائی شعبے میں تعاون بڑھانے اور یو اےای کے ساتھ سیاحت کے شعبے میں بھی تعاون بڑھانےکے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے پاکستان میں توانائی، پورٹ آپریشنز میں یو اے ای کی سرمایہ کاری پر عملدرآمد، غذائی تحفظ، مواصلات، معدنیات، بینکنگ، مالیاتی سروسز شعبے میں بھی یو اے ای کی سرمایہ کاری پر عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے شیخ طحنون بن محمد النہیان اور شیخ حزہ بن سلطان النہیان کی وفات پر تعزیت  کی۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور  معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایک روز کے دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔اماراتی نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے۔

\

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter