متحدہ عرب امارات کی ریاستوں میں شدید بارش کے باعث یو اے ای اور اسکاٹ لینڈ کا ون ڈے میچ منسوخ کر دیا گیا۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات کا ون ڈے میچ شیڈول تھا۔دبئی میں موسم کی خرابی کے باعث کئی پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کئی فلائٹس کو تاخیر کا سامنا ہے جبکہ متعدد فلائٹس کا رخ تبدیل کر کے قریبی ایئر پورٹس پر اتارا گیا اور کچھ فلائٹس کو مسقط اور کچھ کو دوحہ بھیجنا پڑا۔ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ موسمی حالات کی وجہ سے مسافروں سے معذرت خواہ ہیں، مسافر فلائٹس کی معلومات لے کر ہی ایئر پورٹ کا رخ کریں۔
متحدہ عرب امارات میں شدید بارش، کئی پروازیں اور میچ منسوخ

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments