بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے والد پرکاش پڈوکون نے مادھوری ڈکشٹ کی شادی کی خبر سننے کے بعد خود کو باتھ روم میں بند کرلیا تھا۔دیپیکا پڈوکون نے اس بات کا انکشاف 2016ء میں دیے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔اُنہوں نے مادھوری ڈکشٹ کی موجودگی میں بتایا کہ مادھوری ڈکشٹ میرے والد کا کرش تھیں اس لیے جب ان کی شادی کی خبر سامنے آئی تو میرے والد کی روٹین کافی متاثر ہوئی جیسے کہ اخبار پڑھنا، کافی پینا اور پھر آخر میں تو والد نے خود کو باتھ روم میں بند کرلیا۔اداکارہ نے بتایا کہ جب کافی دیر بعد میرے والد باتھ روم سے باہر آئے تو مایوسی ان کے چہرے پر واضح تھی۔اُنہوں نے بتایا کہ میری والدہ نے تو میرے والد سے باتھ روم سے نکل کر آنے کے بعد یہ بھی پوچھا کہ ’کیا آپ باتھ روم میں رو رہے تھے؟‘واضح رہے کہ بھارت کے سابق بیڈمنٹن کھلاڑی پرکاش پڈوکون نے اجالا پڈوکون سے شادی کی تھی اور اب ان کی دو بیٹیاں دیپیکا پڈوکون اور انیشا پڈوکون ہیں جبکہ مادھوری ڈکشٹ نے ڈاکٹر شری رام نین سے شادی کی تھی اور ان کے اب دو بیٹے آرین نین اور ریان نین ہیں۔
Home / Entertainment, News / مادھوری ڈکشٹ کی شادی کے بعد والد نے خود کو باتھ روم میں بند کرلیا تھا: دیپیکا پڈوکون
مادھوری ڈکشٹ کی شادی کے بعد والد نے خود کو باتھ روم میں بند کرلیا تھا: دیپیکا پڈوکون
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments