پالے کیلے:نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز نے لیجنڈز کرکٹ ٹرافی 2024 میں اپنی مہم کا آغاز دبئی جائنٹس کے خلاف ہربھجن سنگھ کی قیادت والی ٹیم کو شکست دے کر کیا۔ میچ بارش سے بھی متاثر ہوا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تھا جس میں یوراج سنگھ نے اپنی ٹیم کی قیادت کی تھی بارش کے سبب میچ کو 9 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ دبئی جائنٹس کے کپتان ہربجھن سنگھ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔نیویارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز کے کپتان یوراج سنگھ نے 16 گیندوں پر 28 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں پرسنا نے ایک ہی اوور میں دو چھکے لگائے۔بعد ازاں الویرو پیٹرسن کی ناقابل شکست 22 اور ڈینیئل کرسچن کے 9 گیندوں پر 18 رنز کی بدولت نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز نے 9 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں دبئی جائنٹس کو اسیلا گنارتنے، راہول شرما اور اسورو اڈانا کے سخت بولنگ اسپیلز کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ ہربھجن سنگھ کی قیادت والی ٹیم کے لیے حالات مزید خراب ہوگئے اور ٹیم 21 رنز سے یہ میچ ہارگئے۔
Home / News, Sports / لیجنڈز کرکٹ ٹرافی، نیو یارک سپراسٹار اسٹرائیکرز نے دبئی جائنٹس کو باآسانی ہرادیا
لیجنڈز کرکٹ ٹرافی، نیو یارک سپراسٹار اسٹرائیکرز نے دبئی جائنٹس کو باآسانی ہرادیا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Read Moresports
روہان مصطفی سمیت8 نوجوان پاکستانی کھلاڑی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے لئے منتخب
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ سیزن 3 میں متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب دبئی میں منعقد ہوا۔رواں سال ٹورنامنٹ میں شریک 6 ٹیموں نے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب جس میں 9 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شاہد اقبال بھٹہ اور ابرار احمد کو چنا ہے […]
Read More
Post your comments