سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 91 کوہاٹ کے ریٹرننگ افسر کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن بحال کردیا ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے کچھ ہتھکنڈے استعمال ہورہے ہیں تاکہ انتخابات نہ ہوں، تعجب ہے عدالتیں الیکشن کمیشن کا موقف سنے بغیر ہی رد کرکے فیصلے دے دیتی ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریٹرننگ افسر کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن معطل کرنے کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم کرکے قرار دیا ہے کہ جب ریٹرننگ افسر کے خلاف کوئی اعتراض نہیں تھا تو الیکشن کمیشن کا موقف سنے بغیر ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے اجراء سے حلقہ میں انتخابی عمل متاثر ہوگا۔چیف جسٹس نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر سول اٹھاتے ہوئے ریما رکس دیے کہ اس طرح کے آرڈر کیسے جاری ہوجاتے ہیں؟ انہوں نے کہا مجھے تو لگتا ہے کہ ہتھکنڈے استعمال ہورہے ہیں تاکہ اس سال انتخابات منعقد نہ ہو سکیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ تعجب ہے عدالتیں الیکشن کمیشن کا موقف سنے بغیر ہی ٹھک کرکے فیصلے دے دیتی ہیں؟ کیا چاہتے ہیں کہ انتخابات رک جائیں؟ دوران سماعت الیکشن کمیشن کی جانب سے افنان کریم کنڈی اور ڈی جی لاء پیش ہوئے جبکہ ہائی کورٹ میں درخواست گزار داؤد شاہ کے وکیل پشاور رجسٹری سے ویڈیو لنک پر پیش ہوئے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / لگتا ہے کچھ ہتھکنڈے استعمال ہورہے ہیں تاکہ انتخابات نہ ہوں، چیف جسٹس
لگتا ہے کچھ ہتھکنڈے استعمال ہورہے ہیں تاکہ انتخابات نہ ہوں، چیف جسٹس


Weekly E Paper

Article
پی ٹی آئی: قیادت، ادارہ سازی اور آگے کا راستہ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsتحریک انصاف نے پاکستان کی سیاست میں ایک نئی فضا پیدا کی۔ یہ وہ جماعت تھی جس نے تبدیلی کا نعرۂ لگایا، نوجوانوں کو متحرک کیا اور عوام میں یہ اُمید پیدا کی کہ شاید روایتی سیاست سے ہٹ کر کچھ بہتر ممکن ہے۔ عمران خان کی شخصیت نے عوامی سطح پر ایک مضبوط تاثر […]
Read More-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News -
-
-
sports
کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں
Posted in: News, Sportsکینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں، پینی اولکسیاک ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ سے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی تحقیقات کی وجہ سے دستبردار ہو گئیں۔پینی اولکسیاک پر مبینہ طور پر مقام بتانے کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام ہے، ایلیٹ ایتھلیٹس کو ڈوپنگ اتھارٹیز کو اپنے مقام کے […]
Read More
Post your comments