امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ لبنان، اسرائیل، حزب اللّٰہ تنازع بڑھنا کسی کے مفاد میں نہیں، مشرق وسطیٰ کے تمام رہنما غزہ تنازع پھیلنے سے روکنا چاہتے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی عرب سے اسرائیل روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کی۔انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں کو رکاوٹوں کا اندازہ ہے، سب کو معلوم ہے کہ کچھ بھی راتوں رات نہیں ہوجاتا۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں سے کی گئی مشاورت کو اسرائیل سے شیئر کروں گا۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں گے، اسرائیل سے مستقبل کی صورتحال پر بھی بات ہوگی۔انٹونی نلنکن نے مزید کہا کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے رکنے چاہئیں، حملوں کے نتائج ہوں گے، حوثی یہ پیغام سمجھ لیں، حملے روک دیں۔
Home / Breaking News, News, World / لبنان، اسرائیل، حزب اللّٰہ تنازع بڑھنا کسی کے مفاد میں نہیں، انٹونی بلنکن
لبنان، اسرائیل، حزب اللّٰہ تنازع بڑھنا کسی کے مفاد میں نہیں، انٹونی بلنکن

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments