قومی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں ویمن پلئیرز آپس میں لڑ پڑیں صدف شمس اور یسری نے عائشہ بلال کی پٹائی لگادی پی۔ سی بی نے تینوں کرکٹرز کو میچ کھیلنے سے روک دیا۔راولپنڈی میں ان دنوں نیشنل ویمنز کپ کھیلا جارہا ہے جہاں ہوٹل میں تین روز قبل ایک ناخوشگوار واقع پیش آیا، دو ویمن کرکٹرز نے مل کر ایک ویمن کرکٹر کی پٹائی لگادی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی کے دوران عائشہ بلال کی ناک سے خون بھی نکل آیا تھا لیکن وہ وقتی طور پر خاموش رہیں تاہم دو روز بعد عائشہ بلال نے صدف اور یسری کی شکایت ٹیم منجمنٹ سے کی جنہوں نے فوری طور پر تینوں کرکٹرز پر ایک ایک میچ کی پابندی لگادی۔معاملے کی تحقیقات کرنے چیئرپرسن ویمنز کرکٹ تانیہ ملک راولپنڈی پہنچیں گی۔
قومی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں پلئیرز آپس میں لڑ پڑیں
Related Articles
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-12-2024
Read MoreArticle
*حضرت پیر سید الحاج الحافظ محمد ارشاد حسین شاہ صاحب المعروف حافظ جی سرکار مراڑوی رحمتہ اللہ علیه ۔
Posted in: Article, Newsکچھ لوگ ایسے بھی اس دنیا میں تشریف لاتے ہیں کہ جن کے نقوش قلوب و اذہان پر اس قدر ثبت ہو جاتے ہیں کہ لوگ اپنے ہوں کہ بیگانے ان کے قصیدے پڑھتے نظر آتے ہیں اورثبت است بر جریدہ دوام کے مصداق انکو بھلانا ناممکن ہو جاتا ہے اور زمانہ ایسی نابغہ روزگار […]
Read Moresports
ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا دیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل11 رنز سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ دوسرا میچ جمعے کو کھیلا جائے گا۔ منگل کو ڈربن میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ اننگز میں 14چھکوں نے پاکستانی بولروں کے لئے مشکلات پیدا کیں۔ […]
Read More
Post your comments