وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت مسلح افواج کی آپریشنل تیاریاں یقینی بنانے کیلئے تمام درکار وسائل دے گی، پاکستان کا عروج ملک کا مقدر ہے، پاکستان کا پُرامن عروج یقینی بنانے کیلئے مسلح افواج کے کردار کی اہمیت کو کم نہیں کیا جاسکتا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر دیا گیا، وزیراعظم نے شہداء کی یادگار پر پھول رکھے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترتی رہے گی، پاک فوج پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں حکومت کی بھرپور حمایت کرے گی۔آرمی چیف نے دورے اور فوج پر اعتماد کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم اور کابینہ ارکان نے عسکری قیادت سے قومی سلامتی، علاقائی استحکام اور فوجی تیاریوں پر بات چیت کی۔ وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو موجودہ سیکیورٹی ماحول اور خطرات سے نمٹنے پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم اور کابینہ کو انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / فوج کی آپریشنل تیاریوں کیلئے تمام وسائل دیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف
فوج کی آپریشنل تیاریوں کیلئے تمام وسائل دیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments