سوشل میڈیا کو بنیاد بناکر ایک شاندار فلم وکھری کے نام سے تیار کی گئی ہے جو نئے سال کے آغاز پر 5 جنوری کو ریلیز ہوگی۔ فلم مضبوط ڈائریکشن اور فنکاروں کی لاجواب پرفارمنس کی وجہ سے نئے سال کا تحفہ ثابت ہوگی۔ان خیالات کا اظہار معروف پروڈیوسر عابد مرچنٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ ایک سوال کے جواب میں عابد مرچنٹ نے بتایا کہ فلم کی میوزک بھی بہت عمدہ ہے۔انکا کہنا ہے کہ نئی نسل کے معروف ڈائریکٹر عبداللّٰہ صدیقی کی موسیقی میں بین الاقوامی شہرت یافتہ سنگر علی سیٹھی، میشا شفیع اور نتاشا نورانی نے آواز کا جادو جگایا ہے۔فلم کی لیڈ کاسٹ میں فریال محمود، گلشن مجید، سہیل ثمیر، بختاور مظہر، طوبیٰ صدیقی اور منجھے ہوئے فنکار سلیم معراج شامل ہیں۔عابد مرچنٹ نے مزید بتایا کہ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ کراچی میں ہوئی ہے۔صرف کچھ مناظر ہری پور کی پہاڑیوں پر شوٹ کئے ہیں۔ فریال محمود کی اداکاری فلم بینوں کے دل جیت لے گی۔ارم پروین بلال نے لاجواب ڈائریکشن دی ہے۔ ثاقب ملک نے کیمرے کی سہولت مفت فراہم کی، جبکہ ڈی او پی کے فرائض اٹالین خاتون نے ادا کئے ہیں۔ کنول کھوسٹ نے پروڈکشن ڈیزائن کی ہے۔ہم نے 2017 میں فلم پر کام شروع کیا تھا۔ پانچ سال کی کاوشوں کے بعد یہ فلم تیار ہوئی ہے اور اب 5 جنوری 2024 کو ملک بھر کے پچاس سنیما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے۔
فلم وکھری نئے سال کا خوبصورت تحفہ ثابت ہوگی، عابد مرچنٹ

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments