class="post-template-default single single-post postid-3017 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

غلط اندازہ اسرائیل ایران تصادم بڑھنے کا باعث بنا، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غلط اندازہ اسرائیل اور ایران کے درمیان تصادم بڑھنے کا باعث بنا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو ایران کے اتنے بڑے پیمانے پر ردعمل کی توقع نہیں تھی، امریکی اور اسرائیلی حکام کا خیال تھا ایران کا ردعمل محدود ہوگا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی ہدف پر حملے سے چند لمحے قبل واشنگٹن کو کم درجے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد امریکی اہلکاروں نے جیک سلیوان کو حملے کے سنگین نتائج کے خدشے سے فوری آگاہ کیا تھا۔نجی طور پر امریکا نے مشورہ کیے بغیر حملہ کرنے پر اسرائیل پر غصے کا اظہار کیا تاہم ایرانی اہداف پر اسرائیلی حملے کے بعد عوامی سطح پر امریکا نے اسرائیل کی حمایت کیرپورٹ کے مطابق اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے عوامی اور سفارتی طور پر جوابی کارروائی کا عزم کیا، دوسری جانب ایران نے نجی طور پر پیغام بھیجا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ واضح جنگ نہیں چاہتا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے امریکا پیغام پہنچانے کیلئے عمان، ترکیہ اور سوئٹزرلینڈ کو ثالث بنایا، امریکا نے ایران پر واضح کیا وہ اس میں شامل نہیں ہے اور وہ جنگ نہیں چاہتا۔رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ، پاسداران انقلاب نے امریکا کو پیغامات پبھیجنے کیلئے عمانی حکومت کیلئے ہاٹ لائن کھلی رکھی، سوئس سفیر کو پاسداران انقلاب کے اڈے پر طلب کر کے امریکا کو لڑائی سے دور رہنے کا پیغام بھجوایا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جوابی کارروائی پر ایران نے دوبارہ سخت اور بغیر وارننگ کے حملے سے خبردار بھی کیا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter