class="post-template-default single single-post postid-3319 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

غزہ کے ممتاز سرجن عدنان البُرش اسرائیلی قید میں شہید

غزہ کے ممتاز سرجن عدنان البُرش اسرائیلی قید میں شہید ہو گئے ہیں، رہائی پانے والے اُن کے ساتھی قیدیوں کا کہنا ہے کہ اُنہیں تشدد کر کے ہلاک کیا گیا۔امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے اُنہیں دسمبر میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ سے 10 دیگر میڈیکل ورکرز کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔اسرائیلی جیل حکام کے مطابق ڈاکٹر عدنان البُرش کی موت 19 اپریل کو ہوئی، اسرائیل نے ابھی تک ڈاکٹر عدنان البُرش کی لاش اُن کے ورثاء کے حوالے نہیں کی۔50 سالہ ڈاکٹر عدنان البُرش غزہ سٹی کے الشفاء اسپتال کے آرتھوپیڈکس کے سربراہ تھے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter