اقوام متحدہ نے جمعہ کو کہا ہے کہ غزہ میں تین ماہ سے زیادہ عرصہ سے جاری جنگ کے دوران ناقابل یقین حالات‘‘میں 20 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ذیلی ادارے یونیسف کی ترجمان ٹیس انگرام نے غزہ پٹی کے ایک حالیہ دورے سے واپسی پر زچگی کے دوران موت کے منہ میں جانے والی ماؤں اور ایک نرس کے بارے میں بتایا، جس نے ہنگامی حالات میں چھ مردہ خواتین کے سیزیرین یعنی پیٹ چاک کرنے کے آپریشن کیے تھے تاکہ ان کے بچوں کو بچایا جا سکے۔یونیسف کے مطابق سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ میں اب تک 20,000 بچے پیدا ہو چکے ہیں۔ انگرام نے عمان سے ویڈیو لنک کے ذریعے جنیوا میں نامہ نگاروں کو بتایا، ʼʼیہ اس خوفناک جنگ کے دوران ہر 10 منٹ میں پیدا ہونے والا بچہ ہے۔
غزہ میں جنگ کے دوران 20 ہزار بچوں کی پیدائش



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments