class="post-template-default single single-post postid-2537 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

صنم جاوید کا نام 9 مئی مقدمات میں شامل، گرفتاری کیلئے پولیس لاہور پہنچ گئی

تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کا نام 9 مئی کے مقدمات میں شامل کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق میانوالی کے تھانہ سٹی میں 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے دو مقدمات 348/23 اور 349/23 درج تھے۔ صنم جاوید کا نام پہلے سے درج مقدمات میں بطور ملزمہ شامل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی صدر کی زیر قیادت ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔یاد رہے کہ 27 مارچ کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور کی تھی۔واضح رہے کہ رواں ہفتے ہی سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن پنجاب نے پی ٹی آئی کی صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter