class="post-template-default single single-post postid-1546 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

شٹل ڈپلومیسی آخری مرحلے میں، سیاسی جماعتوں نے واضح پوزیشن لے لی

حکومت سازی کیلئے شٹل ڈپلومیسی آخری مرحلے میں داخل ہوگئی اور سیا سی جماعتوں نے واضح پو زیشن لے لی ۔ وفاق میں حکومت کی تشکیل کا منظر نامہ واضح ہوگیا ،بلاول بھٹو کے اعلان سے شہباز شریف کی کا میابی کی راہ ہموار ہوگئی ۔سنجیدہ سیا سی اور مقتدر حلقوں میں بلاول بھٹو کے اس فیصلے پر تنقید بھی کی جا رہی ہے کیونکہ اس ملک انتہائی گھمبیر صورتحال سے دو چار ہے تاہم بلاول نے وزارتیں نہ لے کر اور وزارت عظمیٰ کیلئے ن لیگ کو ووٹ دینے کا اعلان کرکے ماسٹر سٹروک کھیلا ، پیپلز پارٹی شہبازکووزارت عظمیٰ کا ووٹ دے گی تو جواب میں ن لیگ بھی زرداری کو صدارت دے گی دیکھنا یہ ہے کہ چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ اور سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں پر دو نوں بڑی جماعتوں یعنی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کو مفاہمت ہو پاتی ہے یا نہیں ۔قوی امکان یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف دو بارہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہو جائیں گے کیونکہ انہوں نے پی ڈی ایم کی 16ماہ کی مخلوط حکومت کو بہت کامیابی سے چلایا، وہ نہ صرف اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اعتماد کا مضبوط رشتہ قائم کیاجو اس سے قبل ن لیگ کھوچکی تھی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter