گزشتہ 21 برسوں میں اب تک کا سب سے طاقتور ترین شمسی طوفان آج زمین سے ٹکرا گیا، جس کے سبب سیٹلائٹس اور پاور گرڈز میں خلل پیدا ہوا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سورج سے خارج مادے کے بادل آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے زمین سے ٹکرائے، جس کا سلسلہ اس ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق شمسی طوفان کے نتیجے میں پیدا ہونے والا ارضیاتی مقناطیسی طوفان جی فائیو لیول تک پہنچ گیا ہے، یہ 21 سال میں پہلی بار جی فائیو لیول تک پہنچا ہے، جس سے جی پی ایس، اسپیس کرافٹ، سیٹیلائٹ و دیگر ٹیکنالوجیز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج زمین سے ٹکرانے والا شمسی طوفان 2003 کے بعد سے اب تک کا سب سے طاقتور ترین طوفان ہے، جس کے سبب آسٹریلیا کے علاقے تسمانیہ سے برطانیہ تک آسمانی روشنی کا شاندار نظارہ کیا گیا جو اس ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب مقناطیسی طوفان کے باعث برطانیہ کے مختلف مقامات پر ناردرن لائٹس کے دلفریب مناظر اس وقت دیکھنے میں آئے جب برطانیہ کے مختلف علاقوں میں آسمان پر سبز اور جامنی رنگ نمایاں ہوگئے۔
شمسی طوفان آج زمین سے ٹکرا گیا

Related Articles

Weekly E Paper

Article
ERHAN AFACAN: From Culinary Roots to Revenue-Driven Hospitality Leadership
Posted in: Article, NewsNaeem Ul Hassan Erhan Afacan is one of the few professionals in the ever-evolving hospitality sector who have both creative excellence and business acumen. Erhan’s journey from humble culinary beginnings in Turkey to managing multimillion-dollar operations in Qatar not only exemplifies his culinary prowess but also his strategic mindset for turning culinary artistry into substantial […]
Read Moresports
ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستان نے چائینز تائپے کو شکست دیدی
Posted in: News, Sportsایشین والی بال نیشنز کپ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چائینز تائپے کو 3-2 سے شکست دے دی۔ پاکستان کی 2-0 کی برتری کے بعد چائینز تائپے نے مقابلہ 2-2 سے برابر کیا۔فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے 8-5 کے خسارے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 18-16 سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان […]
Read More
Post your comments