پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کی جانب سے شادی کے اعلان کے بعد ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارک بعد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے شعیب ملک اور ثناء جاوید کو مبارک بعد دیتے ہوئے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا۔فہد مصطفیٰ نے لکھا کہ جس چیز کی اہمیت ہے وہ صرف خوشیاں ہیں۔ بہت بہت مبارک ہو ۔ انہوں نے ثناء جاوید اور شعیب ملک کو ٹیگ بھی کیا ہے۔میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ دونوں کے لیے بہت خوش ہوں، ماشااللہ۔انہوں نے ان دونوں کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ دونوں کی جوڑی بہت خوبصورت ہے۔اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھی فنکار احسن خان نے مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ سکون میں رہو، مبارک ہو۔شعیب ملک اور ثناء جاوید کی جانب سے شادی کے اعلان کے ساتھ ہی دیگر کئی فنکاروں نے بھی ان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے مبارک باد دی اور یہ سلسلہ جاری ہےجن میں غنا علی، کنزہ ہاشمی، صبا فیصل، منال خان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ انسٹاگرام اور ایکس پر شعیب ملک نے پوسٹ شیئر کر کے اپنی شادی کا اعلان کیا ہے۔شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے پوسٹ کے کیپشن میں اللّٰہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’الحمد للّٰہ‘ لکھا اور ساتھ میں قرآنی آیت بھی شیئر کی ہے۔تاہم سابق کپتان اور اداکارہ کی شادی کی خبروں کے ساتھ ہی ذرائع نے شعیب ملک اور سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی تصدیق کی ہے۔
Post your comments