class="post-template-default single single-post postid-3540 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سیف علی خان نے بازو سے ’کرینہ‘ کے نام کا ٹیٹو ہٹا دیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان عرف چھوٹے نواب کی حالیہ تصویر نے ہر ایک کی توجہ سمیٹ لی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سیف علی خان کی ممبئی ائیر پورٹ پر لی گئی ایک نئی تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے ۔مذکورہ تصویر میں 53 سالہ اداکار کے بازو پر ایک نئے ٹیٹو نے 16 برس قبل گدوائے گئے اہلیہ و بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے نام کے ٹیٹو کی جگہ لے لی ہے۔تصویر سوشل میڈیا کی زینت بننے کے بعد صارفین مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔بعض صارفین کے مطابق یہ تبدیلی نئی فلم کی ڈیمانڈ ہے جبکہ بعض کے مطابق یہ کرینہ کپور سے طلاق اور تیسری شادی کی تیاری ہے۔خیال رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی محبت کا آغاز 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹشن‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوا تھا۔بعدازاں اداکار نے بیبو کی محبت میں ان کے نام کا ٹیٹو اپنے بائیں بازو پر گدوایا تھا۔ ایک انٹرویو کے دوران چھوٹے نواب نے بتایا تھا کہ انہیں ٹیٹو بنوانے کا خیال برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم سے متاثر ہو کر آیا تھا۔چند سال محبت میں رہنے کے بعد دونوں فنکار 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، ان کے دو بیٹے تیمور علی خان اور جیہ علی خان ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter