بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا ایک خط سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ خط سلمان خان نے خود اپنے ہاتھوں سے لکھا ہے جس میں اُنہوں نے اپنی فلم ’میں نے پیار کیا‘ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔اُنہوں نے خط میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ سب سے پہلے تو مجھے پسند کرنے اور میرا پرستار ہونے کے لیے آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔اداکار نے لکھا کہ میں پوری محنت اور لگن سے کام کررہا ہوں اور میری ساری توجہ کام پر مرکوز ہے، میں مستقبل میں بہترین اسکرپٹ کا انتخاب کروں گا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اب میں جو بھی فلم کروں گا تو اس کا موازنہ میری فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے کیا جائے گا لہٰذا آپ جب بھی میری نئی فلم سے متعلق کوئی اعلان سُنیں تو یقین رکھیں کہ یہ ایک اچھی فلم ہوگی۔اُنہوں نےمزید لکھا کہ میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ آپ مجھ سے محبت کرتے رہیں گے کیونکہ جس دن آپ مجھ سے محبت کرنا چھوڑ دیں گے اور میری فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں گے تو اُس دن میرے کیریئر کا اختتام ہو جائے گا، ہم اداکار آپ لوگوں کی وجہ سے ہی اسٹار بنتے ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان نے 1988ء میں فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو دینے کے بعد سلمان خان کو بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرتے ہوئے 36 برس مکمل ہونے والے ہیں۔سلمان خان نے اپنے کیریئر کی دوسری فلم ’میں نے پیار کیا‘ میں س مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اسی فلم سے اُنہیں شہرت ملی۔
سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments