class="post-template-default single single-post postid-3491 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سعودی ولی عہد کا دورہ مؤخر، حکومت پاکستان کا مؤقف سامنے آگیا

سعودی ولی عہد کے دورۂ پاکستان مؤخر ہونے کی اطلاعات پر حکومت پاکستان نے اپنا مؤقف پیش کردیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق  سعودی ولی عہد کےدورۂ پاکستان کی تاریخوں پرمشاورت جاری  ہے، ابھی تک کسی حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کےحکام کی دورے کی تاریخ پر مشاورت جاری ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سعودی حکام سےولی عہد کےدورے سےمتعلق رابطےمیں ہیں۔یاد رہے کہ سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران دی تھی اور اسے سعودی ولی عہد نے قبول بھی کرلیا تھا۔واضح رہے کہ سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی ولی عہد 19 مئی کو پاکستان کے 2 روزہ دورے پرآئیں گے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ ان کا یہ دورہ اس وقتm تک موخر ہوگیا ہے جب تک کہ دونوں فریقین باہمی رضامندی سے نئے عبوری شیڈول کا تعین نہیں کرلیتے ۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter