class="post-template-default single single-post postid-2798 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سعودی عرب کی پاکستان میں 21ارب ڈالرز کی انویسٹمنٹ کیلئے بات چیت جاری

سعودی عرب کی پاکستان میں 21 ارب ڈالرز کی انویسٹمنٹ کے لیے بات چیت جاری ہے۔یہ بات سی ای او سعودی عریبیہ ہولڈنگ کمپنی محمد القحطانی نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرزکے انویسٹمنٹ پلان پرعمل درآمد تیز کر دیا۔محمد القحطانی نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کے دورۂ سعودی عرب اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرز کے انویسٹمنٹ پلان پرعمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔سی ای او سعودی عریبیہ ہولڈنگ کمپنی نے بتایا کہ سعودی عرب پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس 3 ارب ڈالرز سے بڑھا کر 5 ارب ڈالرز کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب آئل ریفائنری اور تانبے کی کانوں میں سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب کے یہ اقدامات گزشتہ طے پائے وسیع سمجھوتے کا حصہ ہیں۔محمد القحطانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں 21 ارب ڈالرز کی انویسٹمنٹ کے لیےبات چیت کر رہا ہے، منصوبے کے تحت سعودی عرب تانبے کی کان پر 7 ارب ڈالرز کی انویسٹمنٹ کرے گا۔انہوں نےبتایا کہ سعودی عرب آئل ریفائنری پر 14 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب کی یہ سرمایہ کاری پاکستان سے اقتصادی تعلقات بڑھانے کا مثبت اقدام ہے۔محمد القحطانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، وزیرِاعظم شہباز شریف نے ان سمجھوتوں کو پاک سعودی تعلقات کے لیے تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter