سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ڈریم پروجیکٹ اسمارٹ سٹی ’نیوم ‘ کو سرمایہ کاری میں کمی کا سامنا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسمارٹ سٹی ’نیوم‘ کے منصوبے کے تحت تمام سہولتوں سے آراستہ دو فلک بوس پروجیکٹس’دی لائن‘ اور ’مرر لائن‘ ریگستان اور پہاڑی علاقوں میں قائم کیے جانے تھے۔تاہم اب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سرمایہ کاری میں کمی کے باعث سعودی عرب 500 بلین ڈالرز کی لاگت سے تیار ہونے والا مذکورہ کثیر الجہتی پروجیکٹ محدود کرنے جا رہا ہے۔ابتداً اس منصوبے کے تحت 170 کلو میٹر طویل تعمیر کئے جانے والی فلک بوس عمارت ’دی لائن‘ کو اب 98.6 فیصد تک مختصر کر دیا جائے گیا، جس کے بعد یہ منصوبہ صرف 2.4 کلومیٹر پر محیط رہ جائے گا۔قبل ازیں اس منصوبے میں 1.5 ملین لوگوں کی رہائش کی گنجائش رکھی گئی تھی۔ منصوبے کو محدود کرنے کے بعد اب اس جدید شہر کی آبادی صرف 30,000 رہائشیوں پر محیط ہوگی۔’دی لائن‘ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کا حصہ تھا جس کا مقصد شہری زندگی کے چیلنجوں سے نمٹنے اور زندگی کے متبادل طریقوں کو فروغ دینا تھا۔تاہم، رپورٹس کے مطابق اب سرمایہ کاری میں کمی کے باعث اس میگا پروجیکٹ کو مختصر کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔
Home / Breaking News, News, World / سعودی عرب: سرمایہ کاری میں کمی، اسمارٹ سٹی ’دی لائن‘ 98.6 فیصد تک مختصر
سعودی عرب: سرمایہ کاری میں کمی، اسمارٹ سٹی ’دی لائن‘ 98.6 فیصد تک مختصر

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments