سعودی عرب کے فرماں روا، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حکام کو عازمین حج کے لیے بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عازمین حج کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے تاکہ عازمین مناسکِ حج آسانی اور آرام سے ادا کر سکیں۔سعودی میڈیا کے مطابق منگل کو جدہ میں خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزراء کونسل کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کی۔موقع پر انہوں نے زور دیا کہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ کی خدمت اور یہاں آنے والے زائرین کا خیال رکھنا اور ان کے لیے آرام اور سہولتیں یقینی بنانا سعودی عرب کی اولین ترجیحات ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان نے حج کے معاملات اور کاموں کو انجام دینے والے سعودی حکام کو سعودی عرب کے داخلی راستوں کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کے مقدس مقامات پر حجاج کرام کو بہترین سہولیات اور بہترین خدمات کی فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے یہ بھی دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ سب کو اس عظیم کام کو بہترین طریقے سے انجام دینے میں کامیابی عطا فرمائے۔واضح رہے کہ مختلف ممالک سے عازمینِ حج کا سعودی عرب پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی شاہ کی عازمین حج کو بہترین خدمات فراہم کرنیکی ہدایت



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments