یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے رمضان ریلیف کے سلسلے میں ساڑھے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج میں 3 بنیادی اشیاء پر شہری مزید ریلیف سے محروم ہیں۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اور گھی کی قیمتیں کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق رمضان پیکیج کے تحت چینی، آٹا اور گھی کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔ بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے برقرار رہے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 648 روپے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رمضان پیکیج کے تحت گھی کی فی کلو قیمت 365 روپے برقرار رہے گی۔ ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی، آٹا اور گھی کی قیمت پہلے ہی کم ہے۔ موجودہ سبسڈی کے باعث قیمتیں مزید کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کا اطلاق 4 کی بجائے 5 مارچ سے ہوگا، نئے وزیراعظم کی تعیناتی کے باعث تاریخ میں ردوبدل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نگران کابینہ نے رمضان ریلیف پیکیج 4 مارچ سے شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / ساڑھے 7 ارب کے رمضان پیکیج میں 3 بنیادی اشیاء پر شہری ریلیف سے محروم
ساڑھے 7 ارب کے رمضان پیکیج میں 3 بنیادی اشیاء پر شہری ریلیف سے محروم
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments