class="post-template-default single single-post postid-2149 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

روسی صدارتی انتخابات: ملک کے مختلف حصّوں میں ووٹنگ کا آغاز

روس کے مختلف حصّوں میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، روس بھر میں 11 مختلف ٹائم زونز میں ہونے والی ووٹنگ کا سلسلہ 3 دن تک جاری رہے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی صدارتی انتخابات کے لیے یوکرین کے الحاق شدہ علاقوں میں بھی ووٹنگ جاری ہے۔علاووہ ازیں، صدارتی انتخابات میں پہلی بار روس کے 29 علاقوں کے ووٹرز آن لائن ووٹ ڈال رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، اتوار کو پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج کا فوری اعلان کیا جائے گا جن میں موجودہ روسی صدر یپوٹن کی جیت کا امکان ہے۔روسی صدارتی انتخابات میں جیت کے لیے امیدوار کو نصف سے زائد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے، مقررہ ووٹ نہ ملنے پر ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ تین ہفتے بعد ہوگا۔واضح رہے کہ روس کے دور دراز علاقوں میں ابتدائی ووٹنگ گزشتہ ماہ ہوئی تھی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter