رفح کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے میں شہریوں کی اموات پر اسرائیلی تحقیقات میں حکومت کا کہنا ہے کہ ابتدائی تجزیے کے مطابق شہریوں کی اموات اسرائیلی حملے کے بعد آگ لگنے سے ہوئیں۔ اسرائیلی حکومت کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح میں حماس رہنماؤں پر فضائی حملہ کیا تھا۔ غزہ میں فلسطینی خیموں پر حملے کی اسرائیل نے بھی تحقیقات شروع کر دی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق رفح میں فلسطینی خیموں پر حماس کی موجودگی کا بہانا بنا کر حملہ کیا گیا۔ حملے میں آتش گیر مواد استعمال کیا گیا۔ آتش گیر مواد نے فلسلطینی پناہ گزینوں کو زندہ جلا دیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ رفح حملہ حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے کیلئے کیا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق عام فلسطینیوں کے مرنے کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب فلسطینی حکام کے مطابق رفح پر حملے والے مقام سے کچھ دن پہلے اسرائیلی مغویوں کی میتیں ملی تھیں۔ فلسطینی شہریوں نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ اسرائیلی مغویوں کی موت کا بدلہ فلسطینیوں کو زندہ جلا کر لیا گیا۔
Home / Breaking News, News, World / رفع پناہ گزین کیمپ میں اموات اسرائیلی حملے کے بعد آگ لگنے سے ہوئیں، تحقیقات
رفع پناہ گزین کیمپ میں اموات اسرائیلی حملے کے بعد آگ لگنے سے ہوئیں، تحقیقات
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments