راولاکوٹ (آصف اشرف)بڑا یوٹرن آزاد کشمیر میں پنجاب کانسٹبلری کی شہروں اور عوامی مقامات پر تعیناتی نہ کرنے کا فیصلہ اعلی سطح پر یہ فیصلہ کشمیری قوم کے سخت ردعمل میں کیا گیا اور طے یہ ہوا کہ صرف نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی حدود میں چینی تعمیراتی کمپنی کے چینی عملے کی غیر ریاستی فورس حفاظت کرے گی اس جگہ تعینات آزاد کشمیر پولیس کو گیارہ مئی کی کال کے باعث کشمیر کے دیگر علاقوں میں تعینات کیا جائے گا اعلی سطح پر یہ اتفاق رائے پایا گیا کہ پی سی کی شہروں میں تعیناتی اور مظاہرین کو روکنے معاونت لینے پر خودمختار کشمیر کے حامی سیاسی فائدہ اٹھانے کامیاب ہوں گے اور اس کے ساتھ بھارت عالمی سطح پر پروپیگینڈہ کرے گا لہذا کسی بھی عوامی مقام حتی کہ مظاہرین کے راستہ میں بھی پی سی نہ لگائی جائے واضع رہے کہ کشمیر میں ماضی میں 1955میں پی سی راولاکوٹ سمیت پونچھ کے بعض دیگر علاقوں میں تعینات کی گئی تھی جس پر عوام نے نہ صرف سخت ردعمل دیا بلکہ بعض اہل کاروں کی وردی اتروائی اور شکست دے کر بھیجا اب بجلی بلز پر ٹیکسوں کے ناجائز حصول کے خلاف گیارہ ماہ سے جاری تحریک کو کچلنے حکومت پاکستان سے فورسز کی منظوری کروائی گئی گزشتہ روز پہلے دستے کی آمد بھی ہوئی جس کے بعد شدید عوامی ردعمل دیکھ کر پی سی کو ماسوائے نیلم جہلم پراجیکٹ کہیں بھی تعینات نہ کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے دوسری طرف خودمختار کشمیر کے حامی دھڑے پی سی کی آمد پر “سواگت”کرنے اور 1955کی تاریخ دہرانے کا موقف سامنے لائے جس پر پی سی کی تعیناتی نہ کرنے کا اہم ترین فیصلہ کیا گیا ہے
Home / Breaking News, News, Pakistan / راولاکوٹ :بڑا یوٹرن آزاد کشمیر میں پنجاب کانسٹبلری کی شہروں اور عوامی مقامات پر تعیناتی نہ کرنے کا فیصلہ
راولاکوٹ :بڑا یوٹرن آزاد کشمیر میں پنجاب کانسٹبلری کی شہروں اور عوامی مقامات پر تعیناتی نہ کرنے کا فیصلہ
Related Articles
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 09-01-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 09-01-2025
Read MoreArticle
شکر ہے کے پاکستان میں کہیں تو قانون برابر ہے۔ ویسے تو ہمارے ہاں قانون ہمیشہ سے ہی امیر، بڑے ، طاقتور کی داشتہ رہا ہے۔
Posted in: Article, Newsشکر ہے کے پاکستان میں کہیں تو قانون برابر ہے۔ ویسے تو ہمارے ہاں قانون ہمیشہ سے ہی امیر، بڑے ، طاقتور کی داشتہ رہا ہے۔ مگر ڈاکوؤں نے کہا کہ “ہمارا قانون سب کےلیے برابر ہے۔” جی ہاں یہ بات ڈاکوؤں نے شکار پور کے ایک سول جج کو گن پوائنٹ پہ لوٹتے ہوئے […]
Read More-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News -
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, News -
-
sports
ٹام کوہلر اور کیڈمور کی شاندار اننگز نے شارجہ واریئرز کو آخری گیند پر فتح دلا دی
Posted in: News, Sportsدبئی () دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کو اس وقت ایک اور ڈرامائی اختتام دیکھنا پڑا جب شارجہ واریئرز نے گلف جائنٹس کو 3 وکٹوں سے شکست دی ۔ ٹام کوہلر کیڈمور نے آخری گیند پر کھیلے گئے میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 56 گیندوں پر 6 چوکے اور 4 چھکوں […]
Read More
Post your comments