پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے ایسے دوستوں کا نمبر بغیر کوئی شکایت کیے ڈیلیٹ کردیتی ہیں جو تین بار میسجز کرنے پر جواب نہ دیں۔بشریٰ انصاری اپنے یوٹیوب چینل پراکثر ہی اپنے مداحوں کے ساتھ دلچسپ وی لاگز شیئر کرتی رہتی ہیں۔اُنہوں نے اپنے حالیہ وی لاگ میں مداحوں کو اپنے قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب کے لاپرواہ رویے پر ایک اہم مشورہ دیا ہے۔اداکارہ نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جب آپ کے بہت قریبی لوگ مسلسل آپ کی فون کالز کو نظر انداز کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ان کے لیے اہمیت نہیں رکھتے۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ تین بار میسجز کرنے کے بعد دوستوں کے جواب کا انتظار اس لیے کرتی ہوں کہ ہوسکتا ہے وہ کہیں مصروف ہوں اس لیے میرے میسجز یا کال کا جواب نہ دے سکے ہوں لیکن انتظار کے بعد بھی اگر وہ جواب نہ دیں تو اس کا مطلب ہے کہ میں ان کے لیے اہم نہیں ہوں تو ایسے میں سامنے والے کا نمبر ڈیلیٹ کر دیتی ہوں۔اُنہوں نے بتایا کہ میری اس عادت کے بارے میں لوگ جانتے ہیں اور اکثر ہنستے بھی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ میں اس معاملے میں نوجوانوں کو تھوڑی چھوٹ دیتی ہوں کیونکہ ان کی مصروفیات زیادہ ہوتی ہیں۔اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دوستوں میں سے اگر کوئی مجھ سے دوبارہ رابطہ کرے اور میری کال نظر انداز کرنے کی وجہ سے آگاہ کر دے تو پھر میں اس کا نمبر اپنے فون میں دوبارہ سیو کر لیتی ہوں کیونکہ میں صرف اپنے فون سے نمبر ڈیلیٹ کرتی ہوں لوگوں کو اپنی زندگی سے ڈیلیٹ نہیں کرتی۔
دوست کالز کا جواب نہ دیں تو ان کا نمبر ڈیلیٹ کر دیتی ہوں، بشریٰ انصاری

Related Articles



Weekly E Paper

Article
Dr. Asma Al Aufi, PhD: A Model for Future Female Entrepreneurs
Posted in: Article, News(By Naeem Ul Hassan) Despite obstacles, numerous female entrepreneurs have achieved tremendous career success and are considered role models for young female entrepreneurs. Dr. Asma Al Aufi, a multi-award-winning Omani logistics industry entrepreneur, is one of these exemplars. Dr. Asma was just named one of the Global 200 Women Power Leaders for 2025. Given that […]
Read Moresports
دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں کوئنٹن ڈی کوک کی سنچری کی بدولت پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔ فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 270 رنز […]
Read More


















Post your comments