دنیا بھر کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری ہوگئی ہے جس کے مطابق پاکستانی افواج کا شمار دنیا کی دس بہترین افواج میں کیا جارہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی ویب سائٹ ’گلوبل فائر پاور‘ ہر سال افواج کی پاور انڈیکس ریٹنگ جاری کرتی ہے، 2024 کے انڈیکس میں 145 ممالک کی فوجی قوت کا جائزہ لیا گیا ہے۔رواں سال جاری ہونے والی گلوبل فائر پاور کی فہرست میں امریکا سرِ فہرست جبکہ پاکستانی افواج اس فہرست میں 9ویں نمبر پر ہیں، جس کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.1711 ہے۔دنیا بھر میں سب سے زیادہ طاقتور افواج رکھنے والے ممالک کی اس فہرست میں روس کا دوسرا، چین کا تیسرا اور بھارت کا چوتھا نمبر ہے جبکہ جنوبی کوریا، برطانیہ، جاپان اور ترکیہ بالترتیب پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوبل فائر پاور کی جاری کردہ اس فہرست میں اٹلی کا دسواں نمبر ہے جبکہ سب سے کمزور ترین افواج والے ممالک میں سرینیم 143ویں، ملڈووا 144 ویں اور بھوٹان 145ویں نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ گلوبل فائر پاور انڈیکس کے مطابق فہرست میں رینکنگ کی بنیاد 60 سے زائد عناصر کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے، جن میں ملٹری یونٹس کی تعداد، ملک کی معاشی پوزیشن اور جغرافیائی حیثیت جیسے عوامل شامل ہوتے ہیں۔پانچ سال کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو گلوبل فائر پاور کی 2018 میں جاری کردہ فہرست کے مطابق پاک فوج 18ویں نمبر پر تھی، بعدازاں 2019 میں تین درجے بہتری دیکھنے میں آئی اور پاک افواج 15 ویں نمبر پر آگئی۔ ملٹری اسٹرینتھ رینکنگ 2020، 2021 اور 2022 میں پاک فوج بالترتیب 15 ویں، 10 ویں اور 9 ویں نمبر پر موجود تھی تاہم سال 2023 میں 0.1694 کے پاور انڈیکس کے ساتھ اس کی رینکنگ میں بہتری دیکھنے میں آئی۔ گزشتہ برس پاکستان فوج کا 7واں نمبر تھا۔ مسلسل پانچ برس تک طاقت اور صلاحیت میں بہتری کے بعد رواں سال دو درجے تنزیلی سے پاک افواج 9ویں نمبر پر آگئی ہیں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟
دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟

Related Articles
-
-
’سکندر‘ کا حذف منظر سامنے آگیا، کاجل اگروال کا جذباتی سین دیکھ کر مداح چونک گئے
-
پاکستان کو 9 ماہ میں ملنے والے بیرونی قرض کی تفصیل سامنے آگئی
-
یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے ملاقات
-
کیتھولک میسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں چل بسے

Weekly E Paper

Article
متنازع وقف بل کی منظوری’پلاسی‘ اور ’بکسر‘ کی شکست کے . ندیم عبدالقدیر
Posted in: Article, Newsندیم عبدالقدیر قوموں کا برباد ہوجانا، شہروں کا لُٹ جانا،سب کچھ تباہ ہوجانا شاید اسے ہی کہتےہیں ۔ متنازع وقف ترمیمی قانون ۲۰۲۵ء ایک ایسی تباہی اور بربادی کی شروعات ہے جس کا شاید ہندوستانی مسلمانوں کو ٹھیک ٹھیک اندازہ نہیں ہے ۔ یہ قانون ہندوستانی مسلمانوں کی تاریخ میں وہی حیثیت رکھتا ہے جوپلاسی […]
Read More-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News -
-
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article
sports
اپنی ذاتی کارکردگی سے کافی مطمئن ہوں: حسن علی
Posted in: News, Sportsکراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ اپنی ذاتی کارکردگی سے کافی مطمئن ہوں، این سی اے میں کافی محنت کی تھی۔ جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو میری بولنگ میں کمی تھی اس کو درست کیا، فٹنس، ڈائٹ اور انجری پر کام کیا، انجری […]
Read More
Post your comments