فرانس کے ایک معروف فیشن برانڈ نے حال ہی میں اپنے ہینڈ بیگ کا منفر ورژن متعارف کروایا ہے، جو کرہ ارض پر موجود ہلکے ترین ٹھوس مادے ’ایروجیل‘ سے تیار کیا گیا ہے۔ ہینڈ بیگ کا وزن حیران کن طور پر صرف 37 گرام ہے۔کوپرنی نامی کمپنی ہر سال اپنے سوائپ بیگ نئے ورژن کو نئے، منفرد اور فکر انگیز انداز میں تخلیق کرتی ہے۔ رواں سال کمپنی نے اس بیگ کو مزید جدت کے ساتھ پیش کیا ہے۔فرانسیسی برانڈ نے یونان کے محقق اور بصری آرٹسٹ لونیس مائیکلاڈیس کے ساتھ مل کر ’ایروجیل‘ نامی مواد کی مدد سے دنیا کا سب سے ہلکا ہینڈ بیگ تیار کیا۔سلیکا ایروجیل دنیا کا سب سے ہلکا ٹھوس مواد شمار کیا جاتا ہے، یہ 99 فیصد ہوا اور صرف ایک فیصد شیشہ پر مشتمل ہوتا ہے۔اسے اسٹینلیس سٹیل کے سانچے میں خاص خشک کرنے والے عمل کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے، جو خاص درجہ حرارت اور دباؤ کے زیر اثر مائعات کو شیشے میں تبدیل کردیتا ہے۔
دنیا کا ہلکا ترین ہینڈ بیگ، وزن جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments