class="post-template-default single single-post postid-3775 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

دبئی میں باصلاحیت کرکٹرز کی تلاش کے لئے کیمپ کا انعقاد ، اظہرالدین شریک

دبئی :امارات میں باصلاحیت کرکٹرز کی تلاش کے لئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کے باصلاحیت نوجوانوں نے بھی اپنی قسمت آزمائی۔ کیمپ یوراج سنگھ سنٹر آف ایکسی لینس، دبئی سپورٹس کونسل، ایس ایس ایف اور آئی ایل ٹی 20 کی مشترکہ کوششوں سے منعقد ہوا۔ ہفتہ بھر کے کیمپ میں انڈر 16 اور انڈر 19 کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا پورا موقع دیا گیا کیمپ نے  مرد اور خواتین دونوں کو یکساں مواقع فراہم کئےکیمپ کا آغاز 13 مئی ہوا تھا 3 دن کی سخت تربیت کے بعد 4 دن میچز ہوئے۔  فائنل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 19 مئی کو کھیلا گیا ہے۔ کمیپ میں غیرمعمولی کارکردگی دکھانے والے 5 کھلاڑیوں کو آئی ایل ٹی سیزن 3 میں نیٹ باؤلر کے طور پر موقع دیا جائے۔ بھارت کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے اتوار کو منعقدہ اس ایونٹ کے فائنل میں شرکت کی ۔ یواے ای میں آئی ایل ٹی 20 سمیت کرکٹ کی ترقی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اظہرالدین نے کہا کہ اب یہاں کرکٹ کے فروغ کے بہت سے مواقع ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ امارات کرکٹرز کو سہولیات فراہم کررہا ہے ۔ جب میں کھیلتا تھا تو صرف شارجہ تھا لیکن اب ابوظبی، دبئی، عجمان اور بہت سی جگہوں پر سہولیات دستیاب ہیں۔ متحدہ عرب امارات بھی ایشیا کپ میں شرکت کرے گا جو ملک میں کرکٹ کے لیے بہت اچھا ہوگا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter