جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل داغے گئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے شمالی حصے میں فضائی حملے کے سائرن کو فعال کردیا گیا ہے۔اس سے قبل اسرائیل نے جنوبی لبنان پر حملہ کر کے حزب اللہ کے کمانڈر سمیت 3 افراد کو شہید کردیا تھا۔واضح رہے کہ غزہ جنگ کے بعد سے گزشتہ 6 ماہ سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان میزائل اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور 2006 کی اسرائیل اور حزب اللہ جنگ کے بعد سے دونوں کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔دوسری جانب رفح، مغازی اور غزہ سٹی میں اسرائیلی حملوں میں کل سے اب تک 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔علاوہ ازیں فلسطین کی جانب سے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی درخواست بھی دی گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل میں فلسطین کی درخواست پر ووٹنگ کل متوقع ہے۔
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Read Moresports
روہان مصطفی سمیت8 نوجوان پاکستانی کھلاڑی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے لئے منتخب
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ سیزن 3 میں متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب دبئی میں منعقد ہوا۔رواں سال ٹورنامنٹ میں شریک 6 ٹیموں نے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب جس میں 9 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شاہد اقبال بھٹہ اور ابرار احمد کو چنا ہے […]
Read More
Post your comments