سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے اوٹاوا میں کینیڈین چیف جسٹس سے ملاقات کی ہے۔اس حوالے سے کینیڈا میں پاکستان ہائی کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں عدالتی تعاون اور دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق جج صاحبان نے عدالتی تعلیم اور تربیت کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا اور ججوں اور عدالتی افسران کے تبادلے کا پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں جوڈیشل اکیڈمی پاکستان اور جوڈیشل انسٹی ٹیوٹ کینیڈا میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، عدالتی آزادی اور اخلاقیات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق ججز نے عدالتی نظام میں غیر جانبداری اور دیانتداری کیلئے بہترین طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔اس موقع پر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد قانونی نظام میں گہری سمجھ بوجھ پیدا کرنا ہے۔پاکستانی ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے کہا کہ یہ ملاقات ہمارے عدالتی تعلقات میں نئے باب کی نشاندہی کرتی ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ کی کینیڈین چیف جسٹس سے ملاقات
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 23-01-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 23-01-2025
Read MoreArticle
شکر ہے کے پاکستان میں کہیں تو قانون برابر ہے۔ ویسے تو ہمارے ہاں قانون ہمیشہ سے ہی امیر، بڑے ، طاقتور کی داشتہ رہا ہے۔
Posted in: Article, Newsشکر ہے کے پاکستان میں کہیں تو قانون برابر ہے۔ ویسے تو ہمارے ہاں قانون ہمیشہ سے ہی امیر، بڑے ، طاقتور کی داشتہ رہا ہے۔ مگر ڈاکوؤں نے کہا کہ “ہمارا قانون سب کےلیے برابر ہے۔” جی ہاں یہ بات ڈاکوؤں نے شکار پور کے ایک سول جج کو گن پوائنٹ پہ لوٹتے ہوئے […]
Read More-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News -
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, News -
-
sports
چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کی شرٹ پر پاکستان کا نام لکھا ہوگا، بی سی سی آئی نے تصدیق کردی
Posted in: Breaking News, News, Sportsآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر ایونٹ کے لوگو میں پاکستان کا نام لکھا ہوگا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے نام کیساتھ ’لوگو‘ والی شرٹ پہننے کی تصدیق کردی۔ آئی سی سی قانون کے مطابق تمام ٹیموں کےلیے منظور شدہ لوگو استعمال کرنا لازمی ہوگا۔بھارتی میڈیا کی جانب […]
Read More
Post your comments